Aawazain Urdu Poetry By Shahab Khan 'Sifar'
SHAHAB KHAN · POETRY

بلند رہیں گی آوازیں

Urdu · Courage, Hope, Motivation, Social

Aawazain Urdu Poetry By Shahab Khan 'Sifar'

بلند رہیں گی آوازیں، ہر خاموشی توڑیں گی دیواریں،
ہر چیخ میں گونجیں گی اب، بے باک سی کچھ پکاریں۔
جو سر جھکا کر چلتے ہیں، وہ کیا لڑیں گے طوفاں سے،
چند جانباز بہائیں گے سڑکوں پہ اب انقلاب کی دھاریں۔
ہر بات دبانے والوں سے، یہ روز ٹکرائیں گی،
حاکم کی نیندیں اُڑ جائیں، کچھ ایسے رنگ دکھائیں دیواریں۔
جب سچ پہ تالے جڑ دیے جائیں اور قید حرف بھی ہو جائیں،
تب شہر کو جگانے کو، خود آغاز بن جائیں دیواریں۔
بند کمروں میں جو بیٹھے ہیں، حق اُن سے کیا مانگیں گے،
ہم بولیں گے، ہم لکھیں گے اور لہو سے سجائیں گے دیواریں۔
جب خوف ظلم کا ٹوٹے گا، اور مظلوم اپنا حق مانگے گا
ہر موڑ پہ سچ بولے گا، ہر راہ پہ بولیں گی دیواریں۔
بلند رہیں گی آوازیں، ہر خاموشی توڑیں گی دیواریں،
ہر چیخ میں گونجیں گی اب، بے باک سی کچھ پکاریں۔

– شہاب خان صفر