Palestine Poetry

Listen on YouTube

SHAHAB KHAN · POETRY

میں فلسطین ہوں

Urdu · Courage, Hope, Life, Motivation, Social

Main Filisteen Hoon Urdu Poetry By Shahab Khan 'Sifar'

میں فلسطین ہوں، ہر دن ظلم سے ٹکراتا ہوں
گولیوں کی بارش میں بھی سینہ تان کے جاتا ہوں۔
خون سے لت پت ہیں گلیاں، پھر بھی فخر سے مسکاتا ہوں
ٹینکوں کی گونج میں بھی اللہ کا نام سناتا ہوں۔
میرے بچوں کی ہنسی اب راکھ میں چھپ جاتی ہے
میں پھر بھی امیدوں کا چراغ جلاتا ہوں۔
ہر بم میری مٹی کو اور مضبوط کرتا ہے
میں ٹوٹ کے بھی دشمن کو للکار سناتا ہوں۔
میری خانقاہوں پر بھی پہرے ہیں، میرے گھر بھی ویران ہیں
میں ٹوٹی مسجدوں میں بھی آنسو سے سجدہ کر آتا ہوں۔
میں فلسطین ہوں، ہر دن ظلم سے ٹکراتا ہوں
موت کی سرحد پار بھی زندہ نظم کہلاتا ہوں۔

– شہاب خان صفر

#FreePalestine