صِفرنامہ, Sifar Urdu Poetry, Shahab Khan Poetry, Shahab Khan Poetry,
SHAHAB KHAN · POETRY

صِفرنامہ

Urdu · Hope, Life, Motivation, Philosophy, Thoughts

صِفر ہے ابتدا بھی، سِفر ہے انتہا ہر سوال کا جواب، ہر خلا کی دعا۔

صِفر ہے ابتدا بھی، سِفر ہے انتہا
ہر سوال کا جواب، ہر خلا کی دعا۔
غرور جب ڈھل جائے، اور دل ہو روشن
تب روح میں جھلکتا ہے صِفر کا چمن۔
یہ عشق کا پیغام ہے، رحمت کی زباں
یہ علم کا دروازہ، تعلیم کا جہاں۔
یہ عدل کی میزان ہے، انصاف کی راہ
ہر ترقی کا ساتھی، ہر سوچ کی پناہ۔
جو گر کر اٹھے، اور ہر درد کو سہ لے
سِفر وہی سمجھے، جو اپنی حد کہ لے۔
جو خود کو مٹا دے، ہر غرور کو بھولے
صِفر کو اپنا کر، نئی راہ پر جھولے۔
سوچ، اے مسافر، کیا اس کو پہچانو گے؟
ہر اختتام سے پہلے، ہر آغاز سے مانو گے۔
صِفر ہی وہ در ہے، جہاں سب کچھ ہے چھپا
ہر روح کی تلاش، ہر دعا کا ہے صلہ۔

شہاب خان صفر

Download Artwork